بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سحری کا وقت ختم ہوجانے کے بعد بھی منہ میں نسوار رہنے دی تو روزہ کا حکم

سوال

سحری کے وقت اگر کسی نے منہ میں نسوار رکھ دی اور سحری کا وقت ختم ہو گیا اور اس کے بعد بھی 5 یا 10 منٹ تک منہ میں نسوار کو رہنے دیا تو کیا اس سے اس کا روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ اور اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہو گا یا نہیں ؟

جواب

اگر سحری کا وقت ختم ہوجانے کے بعد منہ میں جو نسوار تھی اس کا ذائقہ حلق میں محسوس ہوا ہو یا اس کے ذرات حلق میں اترے ہوں  تو  اس شخص کا اس دن کا روزہ نہیں ہوگا، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی(2/ 415):
"(إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه".  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200408
تاریخ10-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں