ذاتی گھر کے حصول کے لیے وظیفہ
سوال
ذاتی گھر کے لیے وظفیہ بتا دیں، بہت پریشان ہوں۔میں وضو کرتے وقت یہ دعا ۲ سال سے پڑھ رہی ہوں۔
جواب
دوارنِ وضو اور ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ اس دعا کا اہتمام کریں: " اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ"۔
اس کے علاوہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اور قبولیتِ دعا کے اوقات (مثلاً: تہجد کے وقت، مغرب کی اذانوں کے وقت، ہر اذان اور نماز کے درمیان، ہر فرض نماز کے بعد وغیرہ وغیرہ) میں اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتی رہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

