بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وراثت کی تقسیم میں تاخیر سے میت کو قبر میں تکلیف ہوتی ہے یا نہیں؟

سوال

وراثت تقسیم کرنے میں تاخیر کرنے سے (عمداً اور سہواً) میت کو قبر میں کوئی تکلیف ہوتی ہے؟

جواب

وراثت کی تقسیم میت کے ورثاء کا حق ہے اور میت کے وصی یا جس وارث کے پاس میت کے ترکہ کا اختیار ہو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد سے جلد وراثت کی تقسیم کر کے تمام ورثاء کو ان کا حق دے دے، وراثت کی تقسیم میت کی ذمہ داری نہیں ہے؛ اس لیے تقسیم میں تاخیر ہونے سے میت کو قبر میں کوئی تکلیف نہیں پہنچتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200377
تاریخ09-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں