بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین بھائیوں کے مشترکہ کاروبار میں سے ایک بھائی کا حج کرنا اور بعد میں دوسرے بھائیوں کا حج اخراجات لوٹانے کا مطالبہ

سوال

تین بھائی ایک ساتھ مشترک کاروبار کیا کرتے تھے,ایک بھائی نے مشترکہ پیسوں سے حج کیا , اب یہ بھائی جدا ہورہے ہیں, باقی دو بھائی الگ سے حج کے پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں, کیا یہ حق ان کو پہنچتا ہے؟ 

جواب

پہلے بھائی نے اگر دیگر بھائیوں کی رضامندی سے حج کیا تھا تو اب دیگر بھائیوں کو حج کی رقم کے مطالبے کا حق نہیں پہنچتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200350
تاریخ08-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں