بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو مذاق میں ”تیری ماں ہوں“ کہنے کا حکم

سوال

 آج میں سویا ہوا تھا اور میری بیوی مجھے بازو سے پکڑ کر جھنجھوڑ رہی تھی کہ اٹھ جاؤ,اس وقت میں نے مذاق میں کہا کہ تم کون ہو؟  تو اس نے بھی شاید مزاق میں ہی کہہ دیا کہ تیری ماں. راہ نمائی فرمائیں کہ کیا اس سے میرا نکاح تو نہیں ٹوٹا ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں شوہر کے استفسار پر بیوی کا مذکورہ جملہ کہنے سے میاں بیوی کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا، دونوں کا نکاح بدستور قائم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200335
تاریخ08-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں