بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرحومہ والدہ کو خواب میں کعبہ سے پیدل آتے اور خوش دیکھنا

سوال

 میری دادی کے انتقال کے بعد میری پھوپھی نے خواب میں دیکھا کہ میری دادی خانہ کعبہ سے پیدل چل کر میری پھوپھی کے پاس آئی ہیں، میری پھوپھی دادی سے کہتی ہیں کہ امی تو خانہ کعبہ سے پیدل چل کے کیوں آئی ہے؟  تو میری دادی کہتی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں،  میں پیدل اس لیے آئی ہوں کہ تم لوگ بہت رو رہے ہو،  میں بہت خوش ہوں۔  پھر میری پھوپھی میری دادی سے کہتی ہیں کہ اب امی تو واپس پیدل چل کر جائے گی خانہ کعبہ؟ تو میری دادی کہتی ہیں کہ ہاں میں پیدل جاؤں گی۔ مجھے اس کی تعبیر بتادیں۔ 

جواب

اس میں خواب دیکھنے والی کے دینی وایمانی ترقی کی طرف اشارہ ہے، اور مرحومہ کے لیے بھی یہ خواب بہت ہی اچھا ہے کہ واقعتاً وہ بہت خوش ہیں کہ مردہ اپنے بارے میں جو کہتا ہے حقیقت کہتا ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200326
تاریخ08-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں