بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرانی مسجد کی زمین بیچ کر دوسری جگہ نئی مسجد بنانے کا حکم

سوال

 ایک محلے میں قدیم مسجد ہے آبادی بڑھنے  کی وجہ سے وہ مسجد نمازیوں کے  لیے ناکافی ہے،  توسیع کی بھی گنجائش نہیں تو  کیا یہ جائز ہے کہ اس جگہ کو فروخت کر کے دوسری جگہ خرید کر وہاں مسجد بنائی جائے؟

جواب

جس زمین پر ایک مرتبہ شرعی مسجد بن جائے،  قیامت تک وہ جگہ مسجد ہی رہے گی، اب اس زمین کا بیچنا اور اس جگہ سے مسجد ختم کر کے کچھ اور بنانا جائز نہیں ہے۔ آبادی بڑھنے کی وجہ سے پہلی مسجد میں جگہ ناکافی ہے اور مذکورہ مسجد کی توسیع ممکن نہیں ہے تو دوسری جگہ خرید کر  نئی مسجد بنالی جائے، اور دونوں میں جماعت سے نماز ادا ہوتی رہے اس میں حرج نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200319
تاریخ08-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں