آمریز نام رکھنا
سوال
’’آمریز‘‘ نام رکھنا کیساہے؟
جواب
تلاش کے باوجود عربی، اردو، فارسی، ترکی کسی بھی لغت میں یہ لفظ نہیں مل سکا؛ لہذا اس کا معنی بتلانا ممکن نہیں۔ اس لیے مجہول المعنی نام نہ رکھا جائے، انبیاء علیہم السلام ، صحابہ صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا عمدہ معنی والے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200309
تاریخ07-12-2019

