اپنے بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کرنا
سوال
ایک شخص اپنے بیٹے کا نکاح اپنے بھائی کی بیٹی یعنی بھتیجی سے کرنا چاہتا ہے، تو کیا یہ درست ہے؟
جواب
اگر ایک آدمی اپنے بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کرتا ہےتو ایسا نکاح کرنا درست ہے، بشرطیکہ کوئی اور رشتہ حرمت کا نہ ہو، (مثلاًلڑکا اور لڑکی آپس میں دودھ شریک بھائی بہن نہ ہوں)؛ کیوں کہ چچا زاد بہن بھائی ایک دوسرے کے لیے غیر محرم (اجنبی) ہیں اور اجنبی سے نکاح کرنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200303
تاریخ07-12-2019

