نکاح فارم پر دستخط نہ ہوں لیکن خطبہ ہوجائے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟
سوال
کیا اگر نکاح کے کاغذات پر دستخط نہ ہوں اور صرف نکاح کا خطبہ ہوا ہو تو اس سے نکاح ہوجاتا ہے؟
جواب
شرعی طور پر نکاح صرف زبانی ایجاب (نکاح کی پیشکش) اور (اس پیشکش کے) قبول سے ہوجاتا ہے۔ باقی نکاح کا خطبہ نکاح کے لیے سنت ہے اور کاغذات پر دستخط تحریری ثبوت کے لیے ہوتے ہیں۔
اگر صرف خطبہ پڑھا ہو، لیکن ایجاب و قبول نہ ہوا ہو تو اس صورت میں نکاح منعقد نہیں ہوگا۔
اور اگر ایجاب و قبول بھی ہوا ہو اور خطبہ بھی پڑھا ہو، لیکن نکاح نامہ میں دستخط نہ کیے ہوں تو شرعی طور پر نکاح منعقد ہوجائےگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

