مسجد کی دیوار پر مدرسہ کے اوقات کا بورڈ لگانا
سوال
کیا مسجد کی دیوار پر مدرسہ کا بورڈ لگانا کہ یہاں اس اس وقت مدرسہ چلتا ہے وغیرہ، جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مسجد میں چلنے والے مدرسہ کے اوقات کے بارے میں لوگوں کو اطلاع دینے کے لیے مسجد کی دیوار پر انتظامیہ کی اجازت سے بورڈ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200279
تاریخ06-12-2019

