بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میت کےاستعمال شدہ کپڑوں اور جوتے وغیرہ کاکیا حکم ھے؟

سوال

میت کے استعمال شدہ کپڑوں اور جوتے وغیرہ کاکیا حکم ہے؟

جواب

انتقال کے وقت میت کی ملکیت میں جو کچھ تھا وہ سب اس کا ترکہ ہے، جسے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا، البتہ تمام عاقل بالغ ورثاء باہمی رضامندی سے مستحقین میں صدقہ کرنا چاہیں تو یہ بھی جائز ہے،  لیکن ورثاء میں کچھ افراد نابالغ ہوں تو اسے صدقہ کرنا جائز نہیں ہوگا۔ اسی طرح اگر ورثہ سب بالغ ہوں اور میت کی استعمال شدہ اشیاء کو باہمی رضامندی وطیبِ نفس کے ساتھ  تقسیم کرلیں اس کی بھی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200274
تاریخ06-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں