ٹشو پیپر سے استنجا کرنا کیسا ہے؟
سوال
ٹشو پیپر سے استنجا کرنا کیسا ہے؟
جواب
استنجا کرتے وقت عام حالت میں جب پیشاب کے قطرے اپنے نکلنے کی جگہ سے پھیلے نہ ہوں، ٹشو پیپر سےا ستنجا کرنا جائز ہے، البتہ اس کے بعد پانی سے استنجا کرنا افضل اور بہتر ہے ، اگر قطرے کچھ پھیل جائیں تو ٹشو کے استعمال کے بعد پانی سے دھونا ضروری ہے ۔(فتاویٰ عالمگیریہ ص: ۴۸ جلد: ۱، الفصل الثالث فی الاستنجاء)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200273
تاریخ06-12-2019

