بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا

سوال

کیا بینک میں پیسہ رکھنا جائز ہے، اگر منافع نہ لیا جائے اور کرنٹ اکاؤنٹ ہو ؟

جواب

اگر اکاؤنٹ کھلوانے  کی واقعی ضرورت ہو تو کسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ بینک کا لاکرخریدکر اپنی رقم وغیرہ محفوظ کرلی جائے۔ یہ صورت سب سے بہتر ہے کہ اس صورت میں بینک آپ کی رقم استعمال نہیں کرے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200263
تاریخ06-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں