موت کے بعد دفنانے سے پہلے معافی مانگنا
سوال
جس کا انتقال ہوگیا ہو، کیا اس سے معافی مانگ سکتے ہیں دفنانے سے پہلے؟
جواب
معافی مانگنے کا تعلق دنیاوی زندگی کے ساتھ ہے، اور دنیاوی زندگی موت سے اختتام پذیر ہوجاتی ہے، چاہے میت کو ابھی دفنایا ہو یا نہیں، بہر حال اگر کسی شخص کے معاملے میں کوئی غلطی ہوئی ہو تو اس کی موت کے بعد بھی شریعت نے تلافی کی صورت رکھی ہے۔
لیکن اس سلسلے میں شرعی راہ نمائی، معاملے کی نوعیت سامنے ہونے کی صورت میں کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

