خواب میں اپنے شوہر کی دو بچوں والی عورت سے شادی ہوتے دیکھنا
سوال
ایک خاتون نے خواب میں دیکھا کہ ان کے شوہر نے دو بچوں کی ماں سے شادی کی ہے، دوسری بیوی اس خاتون کو جلانے کے لیے اس کے شوہر سے چمٹ رہی ہے اور شوہر کے چہرے سے بھی دوسری بیوی سے بے زاری صاف نظر آ رہی ہے اور یہ خاتون یہ دیکھ کر رو رہی ہے۔ اس خواب کی تعبیر بتادیجیے!
جواب
دوسری بیوی کو خواب میں دیکھنے کی تعبیر: دنیا کی فراوانی سے ہے، جس سے خواب میں رونے والی بیوی بھی خوش ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200254
تاریخ05-12-2019

