بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فون کال پر تکبیرات کی آواز سن کر غائبانہ جنازہ ادا کرنا

سوال

جنازہ کی جگہ سے کوئی کال ملاکر تکبیرات سنادے تو دوسری جگہ غائبانہ جنازہ ہوسکتا ہے، کال سپیکر آن کرکے؟

جواب

نمازِ  جنازہ کی  شرائط میں سے یہ ہے کہ  میت نماز پڑھنے والے کے سامنے موجود ہے، اگر میت وہاں موجود نہ ہو تو نماز صحیح نہ ہوگی، لہذا فون کال پر اسپیکر آن کرکے  اس کی آواز کی اقتدا میں غائبانہ نمازِ  جنازہ ادا کرنا  شرعاً جائز نہیں ہے۔ 

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فلاتصح علی غائب وصلاة النبي صلی الله علیه وسلم علی النجاشي لغویة أوخصوصیة".  (باب صلاۃ الجنازۃ، 2/209،ط:سعید) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200244
تاریخ05-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں