کون سے صحابی تیراکی کرتے تھے؟
سوال
کون سے صحابی تیراکی کرتے تھے؟
جواب
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے کہ وہ تیراکی جانتے اور کرتے تھے ، ایک بار حرم کعبہ کے باہر پانی بہت زیادہ جمع تھا تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے تیر کر طواف کیا تھا ۔
ملاحظہ فرمائیں : (الباحة في فضل السباحة للسیوطي رحمه الله، من مناقب عبدالله بن زبیر، ص: ۲۴ ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200194
تاریخ04-12-2019

