بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شش کلموں کی شرعی حیثیت

سوال

شش کلموں کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

جواب

اسلام کی بنیاد دراصل ان عقائد پر ہے جو ایمانِ مفصل میں بیان کیے گئے ہیں، لہذا ان عقائد پر ایمان رکھنا تو مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے، اسی طرح کلمۂ توحید اور کلمۂ شہادت چوں کہ اپنے عقائد کا اجمالی اعلان ہے اس لیے ہر مسلمان کو یاد بھی ہونا چاہیے، اس کے علاوہ باقی کلمات آسانی کے لیے مرتب کیے گئے ہیں، تاکہ ان کو یاد کرکے ان مواقع میں پڑھنا آسان ہوجائے جن مواقع پر پڑھنے کی نبی کریم ﷺ نے تعلیم دی اور اس پر جو فضائل بیان کیے ہیں وہ بھی حاصل ہوجائیں، ان میں سے پہلے چار کلموں کے الفاظ تو بعینہا احادیث میں موجود ہیں، پانچویں اور چھٹے  کلمے کے الفاظ مختلف احادیث میں متفرق موجود ہیں اور ان کے الفاظ کو ان مختلف ادعیہ سے لیا گیا ہے جو کہ احادیث میں موجود ہیں۔

چھ کلموں کے بارے میں تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

چھ کلموں کا ثبوت

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200191
تاریخ04-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں