رخصتی سے پہلے طلاق کی صورت میں عدت کا حکم
سوال
1 : اگر رخصتی سے پہلے طلاق ہوجائے تو عدت کیا ہوگی؟
2 : لڑکی پڑھ رہی ہے تو کیا وہ اسکول جا سکتی ہے؟
جواب
1 : اگر نکاح کے بعد رخصتی نہیں ہوئی اور خلوتِ صحیحہ بھی نہیں ہوئی (یعنی لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ کسی کمرے میں تنہائی میں نہیں ملی) تو ایسی صورت میں طلاق ہوجانے کے بعد لڑکی پر عدت لازم نہیں ہوگی۔
2 : اگر خلوتِ صحیحہ نہیں ہوئی ہے تو اسکول جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200159
تاریخ03-12-2019

