بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

افغانستان میں من کی مقدار

سوال

یہاں افغانستان میں( ایک من )کی مقدار (4:8)کلو ہے جب کہ لوگ اس کو (4:5)کلو لیتے اور اسی (4:5)پر واپس بیچتے ہیں، کیا یہ جائز ہے یا نہیں?

جواب

اگر لینے اور دینے والوں میں سے ہر ایک کو اس بات کا علم ہو کہ ایک من میں (4:5) کلو  لیا اور دیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کا دھوکا یا غلط بیانی سے کام نہیں لیا جائے تو اس وزن پر خرید و فروخت کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200144
تاریخ03-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں