بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی کے موقع پر رشتہ داروں کی طرف سے جہیز کی تیاری کے لیے لڑکی کے باپ کو دی جانے والی رقم کس کی ملکیت ہوگی؟

سوال

شادی کے موقع پر لڑکی کے باپ کو دی جانے والی رقم کس کی ملک ہوگی، جب کہ رشتہ دار وغیرہ نے یہ تصریح کی ہو کہ اس رقم سے لڑکی کے لیے جہیز وغیرہ خریدے، حال آں کہ جہیز باپ یا بھائیوں کی طرف سے پہلے سے خریدا جاچکا ہو؟

جواب

اگر رقم دینے والوں نے یہ صراحت کی ہو کہ یہ رقم لڑکی کے لیے جہیز خریدنے کے لیے دی جارہی ہے تو وہ رقم لڑکی کی ملکیت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200142
تاریخ03-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں