بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چچا زاد کے بیٹے سے نکاح

سوال

کیا عورت اپنے چچا کی اولادکی اولاد سے شادی کر سکتی ہے؟ اور اپنے تایا کی اولاد کی اولاد سے؟ رشتے کی وہ خالہ بنتی ہے۔

جواب

عورت اپنے چچا زاد یا تایا زاد بھائی یا بہن کے بیٹوں سے نکاح کرسکتی ہے، رشتے کی خالہ سے مراد اگر یہی ہے کہ اپنی تایا زاد بہن کے بیٹے سے نکاح کررہی ہے اور یوں وہ لڑکی کی ماں کی چچا زاد ہونے کی وجہ سے عرف میں بہن سمجھی جاتی ہے، اور اس لڑکے کے لیے عرفاً وہ خالہ کہلاتی ہے، تو اس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔

لیکن اگر کسی واسطہ سے یہ اس لڑکے کی خالہ ہے، یعنی اس کی ماں کی بہن ہے، مثلاً: رضاعی بہنیں ہیں تو ان سے نکاح جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200132
تاریخ02-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں