بیچنے کی نیت سے لے گئے مکان پر زکات
سوال
میرے ایک دوست نے چار سال پہلے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا اور پھر اس پر گھر بنایا بیچنے کے لیے، لیکن پھر مارکیٹ میں اس کی ویلیو گِر گئی۔ اب انہوں نے وہ گھر بیچ دیا ہے تو کیا اب چار سالوں کی زکات دیں گے؟
جواب
صورتِ مسئّولہ میں آپ کے دوست اور ان کے شریک پر مذکورہ گھر کی مالیت کی چار سالوں کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2 / 267):
"(أو نية التجارة) في العروض". فقط واللہ اعلم
گزشتہ سالوں کی زکات کی ادائیگی کا طریقہ جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

