بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ جنابت میں بالٹی میں ہاتھ ڈالنا

سوال

ایک شخص نے بتایا کہ حالتِ جنابت میں اگر بالٹی یاٹب وغیرہ میں جنبی شخص کا ہاتھ لگ جائے تو وہ سارا پانی ناپاک ہوجاتاہے؟

جواب

اگر کوئی شخص حالتِ جنابت میں ہو اور اس کے ہاتھ پر ظاہری کوئی نجاست نہ ہو اور وہ بالٹی میں سے ڈونگا نکالنے کے لیے بالٹی میں  ہاتھ ڈال دے یا چلو بھرنے کے لیے ہاتھ ڈال دے  تو اس سے پانی ناپاک نہیں ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 22)

'إذا أدخل المحدث أو الجنب أو الحائض التي طهرت يده في الماء للاغتراف لا يصير مستعملاً للضرورة. كذا في التبيين۔ وكذا إذا وقع الكوز في الحب فأدخل يده فيه إلى المرفق لإخراج الكوز لا يصير مستعملاً.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200109
تاریخ02-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں