حیض کی حالت میں ذکر و اذکار کرنا
سوال
حیض کی حالت میں ذکرواذکار جائز یا ناجائز ؟ اس متعلق فتویٰ درکار ہے؟
جواب
حیض ونفاس کی حالت میں عورت کے لیے ذکر واذکار کرنا، نیز دروود پاک،استغفار ، کلمہ طیبہ،یا کوئی اور وظیفہ پڑھنا یا قرآن مجید میں جو دعائیں آئی ہیں ان کو دعایا وظیفہ کی نیت سے پڑھناجائز ہے۔ اس حالت میں قرآنِ پاک کی تلاوت جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 293):
"فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

