بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا زیرِ ناف بالوں کی صفائی کے لیے استرے یا بلیڈ استعمال کرنا

سوال

عورتوں کے لیے زیرِ ناف بال صاف کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا استرے یا بلیڈ سے صاف کیے جا سکتے ہیں؟

جواب

عورت کے لیے زیرِناف اور بغل کے بال  چٹکی یا چمٹی سے اکھاڑنا مستحب ہے، اس کے لیے پاؤڈر یا کریم کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے، بلیڈ بھی استعمال کرسکتی ہے، لیکن یہ مناسب نہیں۔  (فتاوی محمودیہ 19 / 426  ط: فاروقیہ)

حاشية رد المحتار على الدر المختار - (6 / 406):

"وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200101
تاریخ02-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں