بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حجِ بدل کرنے والے کو ہدایا ملنے کی وجہ سے حج کے لیے دی جانے والی رقم بچ جانے کا حکم

سوال

حجِ بدل کےمامور کوبہت ہدایا ملے، جس سے سفر حج پورا ہوگیا اور آمر کی رقم سالم رہی، کیا حج بدل ادا ہوگا؟

جواب

حجِ بدل کرنے والے کے پاس کسی بھی وجہ سے آمر کی رقم بچ جائے، تب بھی حجِ بدل ادا ہوجائے گا بشرطیکہ حجِ بدل کرنے والے نے اس کی طرف سے حج کیا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200100
تاریخ02-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں