موبائل لون کا حکم
سوال
موبائل کمپنیاں لون کی صورت میں جو بیلنس دیتی ہیں وہ سود ہے یا نہیں؟
جواب
موبائل سم میں لون یا ایڈوانس بیلنس حاصل کرنے کی صورت میں کمپنی کچھ رقم اضافی لیتی ہے، اگریہ رقم سروس چارجز کی مد میں لی جاتی ہے تو شرعاً لون لینا دینا جائز ہے، ورنہ اضافی رقم سود ہونے کی بنا پر لین دین ناجائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200092
تاریخ01-12-2019

