بینک کو جائیداد کرائے پر دینا
سوال
دبئی اسلامک بینک کو جائیداد کرائے پر دینا کیا سود کے زمرے میں آتا ہے؟
جواب
کسی بھی بینک کو (خواہ مروجہ اسلامی بینک کیوں نہ ہو) اپنی جائیداد کرایہ پر دینا اور کرایہ استعمال میں لانا، ناجائز معاملات میں تعاون کی وجہ سے شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200068
تاریخ01-12-2019

