بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میڈیا چینل میں نوکری کا حکم

سوال

میڈیا چینل میں ملازمت کرنے والے کی کمائی کا کیا حکم ہے؟

جواب

میڈیا چینل  سے اگر سائل کی مراد الیکٹرانک میڈیا ہو تو ایسے چینل میں ملازمت کرناجائز نہیں، کیوں کہ یہ شعبہ جان دار کی تصویر سازی اور موسیقی وغیرہ جیسے شرعی ممنوعات سے پاک نہیں ہے۔

اور اگر اس سے مراد پرنٹ میڈیا ہو اور ملازمت کا تعلق تصویر سازی سے نہ ہو، بلکہ حقائق پر  مبنی خبروں کی تشہیر سے  ہو تو ایسی صورت میں ملازمت جائز ہوگی، اور تنخواہ بھی حلال ہوگی۔ البتہ اگر ملازمت کا تعلق تصویر سازی یا جھوٹی خبروں کی تشہیر، بہتان طرازی، بلیک میلنگ جیسے حرام کاموں سے ہو تو اس صورت میں نہ ملازمت جائز ہوگی اور نہ ہی تنخواہ حلال ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144104200055
تاریخ30-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں