سیاسی مقاصد کے لیے تصویر سازی کا حکم
سوال
جو علماء سیاست میں ہیں وہ تصویریں بنواتے ہیں اور “ٹی وی “ پر بھی آتے ہیں۔ تو کیا سیاست میں ایسا کرنا درست ہے؟
جواب
کسی سخت ضرورت کے بغیر جان دار کی تصویر (خواہ ڈیجیٹل ہو یا غیر ڈیجیٹل) بنانا، بنوانا بہر صورت ناجائز ہے، خواہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:
جان دار کی تصویر ناجائز ہے تو علماء کرام کیوں ویڈیو بناتے ہیں؟
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200041
تاریخ30-11-2019

