بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی کے مسئلہ میں تری کی وضاحت

سوال

جب کوئی خشک ہاتھ کسی خشک ناپاک چیز سے مس کر جاۓ تو ناپاک نہیں ہوتا، جب تک کہ دونوں کے درمیان تری نہ ہو۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ یہاں پانی کی تری کا بیان ہے یا کہ ہاتھ پر جو عموماً نمی سی رہتی ہے وہ بھی تری کے زمرے میں آتی ہے؟

جواب

مذکورہ مسئلے میں (یعنی آپ کو جو جواب جاری کیا گیا ہے اس میں) تری سے مراد پانی کی اتنی تری ہے، جس سے خشک نجاست گیلی ہوجائے اور خشک چیز پر ناپاکی کا اثر بھی آجائے، ہاتھ پر جو تری ہوتی ہے وہ مراد نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200039
تاریخ30-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں