اروی اور روحہ نام رکھنا
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام ’’اروی‘‘ یا ’’روحہ‘‘ رکھنا چاہتاہوں ، 22-11-2019کواللہ تعالی نے بیٹی عطا کی ہے۔ راہ نمائی فرمادیں!
جواب
"اَروٰی" (أَرْوٰى) کا معنی ہے: خوب رو۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ اور دیگر کئی صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام " ارویٰ " تھا۔ اس نسبت سے اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔
’’رَوْحَه‘‘ کا معنی: پاک اور اچھی۔ یہ نام بھی اچھا ہے، اس کے رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔
شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (4/ 2667):
"[الرَّوْحَةُ]: ليلة رَوْحَةٌ: طيبة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

