بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشال نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

’’عشال‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

«عَشَّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عَاشِل» کا معنی ہے: "درست اندازہ لگانے والا"۔  یہ مذکر صفت ہے، لڑکے کا نام رکھ سکتے ہیں۔ 

لسان العرب (11/ 448):
"عشل: العاشل والعاشن والعاكل: المخمن الذي يظن فيصيب"
.

«عِشَال» "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا،  لہذا بچی کا نام ’’عشال‘‘  کے بجائے کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر یا کوئی اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ دیجیے۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200023
تاریخ29-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں