بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ ﷺ نے کس زوجۂ مطہرہ کو طلاق دی تھی؟

سوال

کیا  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی زوجۂ مطہرہ کو طلاق دی تھی؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق دی تھی، لیکن پھر رجوع فرما لیا تھا۔ سنن ابی داود میں ہے:

"حدثنا سهل بن محمد بن الزبير العسكري حدثنا يحيي بن زكريا بن أبي زائدة عن صالح بن صالح عن سلمة بن كهيل عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم طلق حفصة ثم راجعها". (سنن أبي داود، باب في المراجعة: ۲/۲۵۳،ط:دارالکتاب العربی بیروت) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144104200014
تاریخ29-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں