غسل کے بعد وضو
سوال
اگر غسل فرض نہ ہو، بندہ ویسے نہائے تو وضو ہوجاتاہے کہ نہیں؟ نہانے کے بعد نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب
جی ہاں! عام غسل میں چوں کہ تمام اعضائے وضو دھل جاتے ہیں؛ اس لیے غسل میں وضو بھی ہوجاتاہے، اس کے بعد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104200011
تاریخ29-11-2019

