عقیقہ کے دن کا حساب کب سے ہوگا؟
سوال
بچے کی پیدائش پیر کوعصر کے بعد مغرب سے تھوڑا پہلے یعنی 5سے5:30کے درمیان ہوئی ہے، سوال یہ ہے کہ عقیقہ اگلے اتوار کو ہوگا یا پیر کو؟
جواب
عقیقہ کے دنوں میں دن سے مراد شرعی دن ہے، اور شرعی دن صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک ہوتا ہے، اور ہر رات، آنے والے دن میں شامل ہے، اس اعتبار سے چوں کہ مذکورہ صورت میں بچے کی پیدائش عصر کے بعد مغرب سے پہلے ہوئی ہے، لہٰذا پیدائش کا ساتواں دن اتوار ہوگا، اور اسی دن عقیقہ مستحب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

