نوکری کے لیے رشوت دینے کا حکم
سوال
موجودہ حالات کےپیشِ نظرغریبوں کے لیے کسی سرکاری ادارے میں نوکری کے لیے رشوت دینے کے بارےمیں اسلام کیا کہتا ہے؟
جواب
رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، اس لعنت والے کام سےبہر صورت بچنا ضروری ہے؛ لہٰذا مذکورہ طریقے پر سرکاری نوکری حاصل کرنا شرعاً درست نہیں۔ حق ثابت ہونے سے پہلے اسے حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا بہرحال ناجائز ہے۔اور جب تک ملازمت مل نہیں جاتی تب تک یہ ثابت شدہ حق نہیں ہے؛ اس لیے متبادل کوئی حلال ذریعہ آمدن تلاش کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

