بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ احرام میں عورت کا چہرہ پر ماسک پہننا

سوال

عورت اگر اپنی والدہ کو wheel chair پر عمرہ کرائے اور ساتھ میں پردے کے لیے کیپ(cap) والا نقاب بھی کرے تو وہیل چیئر (wheel chair) چلانے میں مشکل ہو گی۔  کیا یہ رعایت ہو سکتی ہے کہ عورت نقاب کے بجاۓ چہرے پر ماسک (face mask) سے اپنے چہرے کو چھپا لے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ماسک سے چہرے کو  بارہ گھنٹے سے زیادہ چھپائے رکھا تو دم دینا لازم ہوگا، اور اگر اس سے کم وقت رکھا تو صدقۂ فطر کی مقدار کے برابر صدقہ دینا لازم ہوگا؛ لہذا کوئی ایسی تدبیر اختیار کی جائے جس میں پردہ بھی ہوجائے اور کسی شرعی ممنوع کا ارتکاب بھی  نہ ہو۔

الفقه الإسلامي وأدلته (3/ 599):
"وأجاز الشافعية والحنفية ذلك بوجود حاجز عن الوجه فقالوا: للمرأة أن تسدل على وجهها ثوباً متجافيا عنه بخشبة ونحوها، سواء فعلته لحاجة من حر أو برد أو خوف فتنة ونحوها، أو لغير حاجة، فإن وقعت الخشبة فأصاب الثوب وجهها بغير اختيارها ورفعته في الحال، فلا فدية. وإن كان عمداً وقعت بغير اختيارها فاستدامت، لزمتها الفدية".  
فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200807
تاریخ30-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں