دعا قنوت سے پہلے ثنا پڑھ لی
سوال
دعاءِ قنوت کی تکبیر کے بعد ثناء پڑھی، پھر دعاءِ قنوت پڑھی، کیا اس صورت میں سجدہ سہو ہوگا؟
جواب
مذکورہ صورت میں سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200805
تاریخ30-11-2019

