بیوی کے طلاق کا مطالبہ کرنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟
سوال
اگر لڑائی جھگڑے میں بیوی شوہر کو یہ کہہ دے کہ میں تم سے تنگ آ گئی ہوں، خدا کا واسطہ ہے! تم مجھے طلاق دے دو، میں تمھارے ساتھ نہیں رہ سکتی! ان الفاظ سے نکاح پہ کوئی اثر تو نہیں پڑے گا؟
جواب
بیوی کے مذکورہ الفاظ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200782
تاریخ28-11-2019

