بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ حج کے سفر پر جانے کا حکم

سوال

کیا میری سالی میرے اور میری بیوی کے ساتھ حج پر جاسکتی ہیں، محرم کا مسئلہ تو نہیں ہے؟

جواب

عورت کے لیے محرم مرد یا شوہر کے بغیر شرعی مسافتِ سفر  یا اس سے زیادہ مقدار سفر کرنا (خواہ وہ سفرِ حج ہو) جائز نہیں ہے، چوں کہ آپ اپنی سالی کے محرم نہیں ہیں؛ اس لیے آپ کی سالی کا آپ کے اور آپ کی بیوی (یعنی اپنی بہن) کے ساتھ حج کے سفر پر جانا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200770
تاریخ28-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں