عقدِ مضاربت میں سرمایہ دار کا سرمایہ میں تصرف کرنا
سوال
ہماری ایک شخص کے ساتھ شراکت ہے. شراکت ایسی ہے کہ پیسہ اور سامان سب میرا ہے. وہ دوسرا شریک جب سالانہ حساب ہوگا فائدہ کا تیسرا حصہ اس کا ہوگا، کیا اب ہم اس کی بغیر اجازت دوکان سے پیسہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دوسرے شریک کے علم میں لائے بغیر سرمایہ میں سے کچھ لینے کی آپ کو اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144103200766
تاریخ28-11-2019

