بینک کی اشیاء کا استعمال
سوال
بینک کی اشیاء استعمال کرنا درست ہے؟ ( کرسی استعمال کرنا، اسٹیشنری استعمال کرنا، پانی پینا، وغیرہ)
جواب
بینک ایک سودی ادارہ ہے، اور سودی آمدن کے ذریعہ بینک اپنی ضروریات پوری کرتاہے،اس لیے بینک کی طرف سے ملنے والی اشیاء(کھانا پینا، یا بینک سے ملنے والے تحائف :کیلینڈر،ڈائری وغیرہ) کا استعمال درست نہیں ہے۔ البتہ بوقتِ ضرورت کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا اور اس مقصد کے لیے اسٹیشنری اور بیٹھنے کے لیے فرنیچر کااستعمال اسی حد تک درست ہے، بلاضرورت اس طرح کی اشیاء کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

