بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرایہ کے مکان میں لگے پھل کا حکم

سوال

کراۓ کے مکان میں لگےدرخت کے پھل کھانے کا کیا حکم ہے جب کہ مالک مکان نے کبھی کراۓ دار سے اس کے بارے میں کوئی بات نہ ہو؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب درخت کے پھلوں سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو  کرایہ کے مکان میں لگے درختوں  کے پھلوں پر مالک مکان کو تصرف کا حق حاصل ہے، اور وہی اس کا مالک ہے، کرایہ دار ، مالک کی اجازت سے استعمال کرسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200747
تاریخ27-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں