بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قصرباجماعت پڑھی جائے تب بھی قصر ہی پڑھی جائے گی

سوال

 نمازِ قصر  میں نماز  باجماعت ہورہی ہو تو نماز  پوری پڑھنے میں گناہ گارتونہیں ہوگا؟

جواب

اگر امام مقیم ہواور مقتدی مسافر ہوں تو  مقیم امام کی اقتدا  میں مسافر قصر  کی جگہ پوری نماز پڑھیں گے۔  لیکن اگر امام مسافر ہو تو وہ قصر ہی پڑھائےگا، اتمام کی صورت میں  گناہ گار ہوگا، اور جو مقتدی مسافر ہوں وہ بھی مسافر امام کی اقتدا میں قصر ہی کریں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200711
تاریخ26-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں