بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھائیوں اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا الگ؟

سوال

بھائیوں اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا الگ؟

جواب

بھائیوں اور چچا زاد بھائیوں کے ساتھ رہنا بہتر ہے یا الگ رہنا ؟  یہ بات حالات پر منحصر ہے، اگر سب کا ساتھ رہنا آپس میں نزاع کا سبب نہ بنتا ہو، اور ایک دوسرے کے دینی اور جائز دنیاوی کاموں میں مددگار بنتا ہو، اور مزاج ایک جیسا ہو اور پردے کے مسائل نہ ہوں  تو  ساتھ  رہنا بہتر  اور شرعاً پسندیدہ ہوگا۔ ورنہ الگ رہنا بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200696
تاریخ26-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں