بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں مرشد اور کسی بزرگ کو دیکھنے کی تعبیر

سوال

میں  نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک دفعہ مرشدکے در پر تھا، ایک خوب صورت بزرگ آئے اور کہا ہمارے در پر نہیں آؤگے؟ میں ساتھ چلا گیا اوروہاں گیاتو دیکھا قبلہ عالم نور محمد مہاروی آستانہ تھا، انہوں نے کہا یہ میرا گھر ہے۔  اس کی تعبیر؟

جواب

اس میں اشارہ ہے کہ اپنی موت اور فنا ہونے کو کثرت سے یاد کیا کریں، قبر میں رہنے کا تصور و مراقبہ کیا کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200686
تاریخ25-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں