بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بال یا ناخن کاٹنے سے وضو کا حکم

سوال

وضو کے بعد جسم سے بال نکالنے یا ناخن کاٹنے سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

جواب

جسم سے بال نکالنے یا کاٹنے سے اسی طرح  ناخن کاٹنے  سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔ البتہ اگر بال نوچنے کی وجہ سے خون نکل آیا اور اپنی جگہ سے بہہ گیا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

وضو کو توڑنے والی چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:

* آگے یا پیچھے کی شرم گاہ سے کسی چیز کا نکلنا

* بدن کے کسی بھی حصے سے نجاست کا نکل کر بہہ جانا

* منہ بھر کر قے ہو جانا

*ٹیک لگا کر سو جانا

* بے ہوش یا پاگل ہو جانا

* رکوع و سجدے والی نماز میں قہقہہ مارنا

* شرم گاہوں کا بغیر حائل آپس میں ملنا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144103200673
تاریخ25-11-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں